ماں

مرجھائے ہوئے پھولوں میں خوشبوں آجاتی ہے
خزاں سے پہلے بہار  آجاتی ہے 
ماں جب تم مسکراتی ہو ، جینے کی امنگ آجاتی ہے 

مجازے خدا  کے لیے کنیز  ہے  تو 
اپنے ماں باپ کی فرمانبردار ہے تو  
اولاد کے لیے مثال ہے تو 
 تیرے بھی عجب روپ  ہے 
  خدا کا انمول تحفہ ہے تو   


خوش نصیب وہ ہے جن کے حصے ماں تو ہے 
ورنہ تجھ سے جدائی کا غم بیٹی کو معلوم ہے 
عمر گزر جائے گی میری ،تیرے  ا حسانوں تلے 
نہ لوٹا سکوگی تیرا کوئی   احسان کبھی 
ماں اک آخری کرم کرنا، روز حشر میں سفارش کر کے 

اے خدا  اپنے  حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے 
میری  ماں  کو سلامت رکھنا، نہ غم اس کو چھوکر گزرے 
نہ درد اس کو محسوس ھو ، اس کے دامن کو ہمیشہ خوشیوں سے  بھرنا 


کومل فیصل 

Comments

Popular Posts